سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل حادثہ کا شکار کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ انور حسین جس کا تعلق آسام سے تھا اور شیرلنگم پلی میں مقیم تھا۔ 23 جون کو دہلی پبلک اسکول واقع رائے درگم میں سڑک عبور کررہا تھا کہ وہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا اور ایک تیز رفتار موٹر سیکل نے اُسے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔