سڑک پر اچانک کمیکل، کئی گاڑیاں پھسل کر الٹ گئیں

   

حیدرآباد۔ میڑچل ملکاجگری ضلع کے جواہر نگر کارپوریشن کے حدود میں واقع ڈمپنگ یارڈ کے قریب سڑک پر اچانک کمیکلس کے آجانے کے نتیجہ میں کئی گاڑیاں سڑک پر پھسل کر الٹ گئیں۔ان حادثات میں بعض افراد زخمی ہوگئے ۔ان اچانک حادثات پر گاڑی سواروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔آج صبح اچانک بعض کار،آٹوز اور دیگر گاڑیاں اس کمیکل کی وجہ سے پھسل کر سڑک پر الٹ گئیں۔