سڑک پر پھول فروخت کرتی معصوم بچی کودیکھ کر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے

   

ممبئی : بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن پھول فروخت کرنے والی معصوم بچی کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ پر جذباتی انداز میں لکھا کہ کس طرح ایک چھوٹی سی لڑکی شدید بارش میں ٹریفک کے درمیان اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے پھول فروخت کررہی تھی ۔امیتابھ نے لکھا ’’ میں کافی دیر سے لڑکی کو دیکھ رہا تھا کہ وہ کس طرح گاڑیوں کی کھڑکی کے قریب جاکر پھول خریدنے کو کہہ رہی تھی ۔ بہت کوششوں کے بعد بھی کسی گاڑی والے نے بچی سے پھول نہیں لئے ، میں کافی دیر سے یہ منظر دیکھ رہا ہوں ‘‘ ۔ اداکار نے کہا کہ میں نے اس لڑکی کو اپنے پاس بلایا اور گلاب کی قیمت پوچھے بغیر لڑکی کو پیسے دیئے اور اس سے گلاب لے لئے ۔