اندور: مدھیہ پردیش کے اندور کی وجے نگر تھانہ پولیس نے ایک اہم شاہراہ پر واقع زیبرا کراسنگ پر ڈانس کرکے رکاوٹ پیدا کرنے کے معاملہ میں ملزم لڑکی کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرقی علاقہ) آشوتوش باگری نے بتایا کہ دو دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نوٹس میں آیا تھا۔ اس ویڈیو میں شریہ کالرا نامی ایک لڑکی ریڈ لائٹ سگنل ہوتے ہی بی آر ٹی ایس چوراہے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ ریاست کے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ملزم لڑکی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 290کے تحت عوامی مقام پر رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں معاملہ در ج کیا ہے ۔