کلکٹر نظام آباد کا انتباہ ، موڑتاڑ منڈل میں دیہی ترقیاتی منصوبہ کا جائزہ
نظام آباد :13؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے 30 روزہ گرام پنچایتوں کی خصوصی منصوبہ بندی کے تحت آج موڑتاڑ منڈل کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ دیہاتوں کی تنقیح خصوصی منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے 30 روزہ طویل پروگرام کو انجام دیتے ہوئے دیہاتوں کو مثالی دیہات قرار دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس پروگرام کے تحت شجرکاری ، صفائی ، کچرے کی صفائی کے علاوہ بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے لہذا خصوصی منصوبہ بندی کے تحت اس پروگرام کو انجام دیں ۔ پنچ سالہ منصوبہ کے تحت اقدامات کریں انہوں نے پروگرام کے تحت عہدیدار ، عملہ ، عوام ، منتخب نمائندوں اور دیہی کمیٹی کے اراکین مل جھل کر کام کریں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ کچرا کوڑہ سڑکوں پر نہ ڈالیں اس کیلئے شعور بیدار کریں ۔شعور بیدار کرنے کے باوجود بھی سڑک پر ڈالنے کی صورت میں جرمانہ عائد کئے جائیں گے اور پودوں کی شجرکاری کے بعد اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ بس اسٹانڈ کے علاقہ کا معائنہ کرتے ہوئے بس اسٹانڈ کے روبرو عدم صفائی پر صفائی کے انتظامات کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر موڑتاڑ منڈل کے عہدیدار و دیگر بھی موجود تھے ۔
