قندھار ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان میں ہوئے ایک زبردست بم دھماکہ میں کم و بیش 6 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب دھماکہ میں ان کی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ تشدد کا تازہ ترین واقعہ ہے جس نے جنگ زدہ افغانستان کی عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے جہاں گذشتہ 17 سال سے جنگی ماحول نے عام زندگی کو متاثر کردیا ہے۔ دھماکہ کے وقت گاڑی قندھار کے ڈانڈ ڈسٹرکٹ سے صوبائی دارالحکومت کی جانب جارہی تھی کہ اچانک بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان قاسم افغان نے بتایا کہ مہلوکین میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے بھی شامل ہیں۔
