سڑک پر ہوئے دھماکہ میں بس میں سوار 32 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افغانستان میں سڑک پر خفیہ طور پر نصب کئے گئے ایک بم کی زد میں ایک بس کے آجانے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ صوبہ فراہ کے پولیس سربراہ کے ترجمان محب اللہ محب نے دریں اثناء بنایا کہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس سے یہ بات قطعی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دھماکہ کے وقت ہیرات سے قندھار کی جانب جارہی تھی۔ اب تک کسی فرد یا تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے تاہم طالبان اس علاقہ میں کافی سرگرم ہیں اور سرکاری عہدیداروں اور سکیورٹی فورسیس کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک پر بم نصب کرکے دھماکہ کرتے رہتے ہیں حالانکہ امریکہ کے ساتھ بھی طالبان کی امن مذاکرات جاری ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے۔ امریکہ بھی اس بات خواہاں ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔