نویڈا۔( یو پی ) 27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس حکام کے مطابق عوامی مقامات پر خواتین سے چھیڑ چھاڑ معاملات کی روک تھام کیلئے نویڈا پولیس نے طئے کیا ہے کہ سڑک چھاپ عاشقوں کو پکڑے جانے پر سرخ کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ اگر وہ دوبارہ پکڑے جائیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کئے جاسکے ۔ یہ کارڈز ان کی رومیو اسکواڈ کو دیئے جائیں گے جو عوامی مقامات پر سادہ لباس میں متعین رہیں گے ۔
یو پی میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ
بھدوہی(یو پی ) ۔ 27جون ( سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ہری رامپور گاؤں میں ایک ہندو مسلم یکجہتی کی مثال اس وقت سامنے آئی جب عرفان محمد خان اور فرید خان کی کمپنی کے ملازم 65سالہ مراری لال سریواستو 13جون کو فارم میں کام کررہا تھا کسی زہریلی جانور کے کاٹنے سے اسکی موت واقع ہوگئی۔ اسکی موت کی تیرہویں دن کی رسم مسلم خاندان نے پورے اہتمام سے انجام دیا۔ پولیس کے مطابق چونکہ سریواستو کی فیملی میں کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا لہٰذا نعش کو عرفان خان کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے دوسرے ملازمین کیساتھ آخری رسومات انجام دیں۔
