سنگاریڈی 17 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی سابق رکنِ اسمبلی جگا ریڈی نے چیرمین تلنگانہ انڈسٹیریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن نرملا جگا ریڈی کے ہمراہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاؤس کی دیوار کو ہٹا کر اسے بائی پاس روڈ کی توسیع کے منصوبہ کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خانگی املاک کو نقصان پہنچائے بغیر سڑک کو چوڑا کیا جا سکتا ہے۔ جگا ریڈی نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئی بی گیسٹ ہاؤس سے بسویشورا مجسمہ تک جاری بائی پاس روڈ کے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور زور دیا کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوامی سہولت میں بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر توپاجی اننت کشن، کونہ سنتوش و دیگر قایدین و کاکنان کے علاوہ متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔