کریم نگر میں ہریتا ہرم پروگرام کے تحت شجرکاری کا انعقاد
کریمنگر۔ہریتاہارم پروگرام کاتحریک کی طرح انعقاد عمل میں لایا جائے۔ ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کا بیان۔ بروز منگل شنکر پٹنم منڈل کے تاڈیکل ، مکتا ، کنّاپور ، گدّاپاکا مواضعات میں چھٹویں ہریتاہارم پروگرام کے تحت شجرکاری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مواضعات میں لگائے جارہے ہر پودے کا تحفظ کیا جائے۔دیہاتوں میں سڑک کے دونوں جانب ، کھلے مقامات پر پودے لگاتے ہوئے ٹری گارڈس لگوائیں جائیں۔ فوڈ کورٹ کیلئے سرکاری اراضیات کی نشاندہی کئے گئے مواضعات میں منکی فوڈ کورٹ کے انعقاد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے پھولوں اور پھلوں کیپودوں کو ترجیح دینے کی عہدیداران کو ہدایت دی۔ ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات کرنے اور شمشان گھاٹ کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ گرام پنچایتی کے ذریعہ دئے گئے کچرے دانوں کے استعمال اور تر وخشک کچرے کی علحدہ نکاسی کی ہدایت دی۔ شمشان گھاٹ کے کاموں کو 15اگسٹ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ گھروں کے نزد نیچرل پارک کے انعقاد کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ نیچرل پارک کے سرحد کیلئے اونچے جسامت والے پودوں کو لگوانے ،واکنگ ٹراک اور بیٹھنے کیلئے بنچ بنوانے کی ہدایت دی۔ اس پروگرام میں عوامی نمائندوں ، عہدیداران ،سرپنچوں ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔