سڑک کی صفائی کے دوران خاتون جاروب کش حادثہ کا شکار

   

حیدرآباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) سڑک کی صفائی کے دوران ایک جاروب کش حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ جی پشپا پیشہ سے جی ایچ ایم سی کی جاروب کش تھی اور بینک کالونی کشائی گوڑہ کی ساکن تھی ۔ وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں علاقہ کشائی گوڑہ میں سڑک کی صفائی میں مصروف تھی کہ ایک تیز رفتار ٹاٹا ایس گاڑی نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں پشپا برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے جاروب کش کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا اور گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔