سڑک کی عدم مرمت پر احتجاجاً یوگا آسن کے بعد مرمتی کام

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : چندا نگر میں ایک شخص نے سڑک کی کئی مہینوں سے مرمت نہ کرنے پر جی ایچ ایم سی کی عدم توجہ اجاگر کرنے احتجاجاً ایک گڈھے میں یوگا آسن کیا ۔ ونئے ونگلا نے بتایا کہ وہ دو ماہ سے جی ایچ ایم سی میں شکایت کرنے کے باوجود میاں پور کے قریب متروسری نگر میں سڑکوں پر گڈھوں کی مرمت نہیں کی جارہی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی لاپرواہی اور شکایت کے بعد مسئلہ کو حل نہ کرنے کے بعد انہوں نے احتجاجاً یوگا آسن کا سہارا لیا ۔ تب جی ایچ ایم سی اندرون 6 گھنٹے مرمتی کام کو انجام دیا ۔۔ ش