سکریٹریٹ تلنگانہ کی ثقافت اور تہذیب کی عکاس،آرکیٹکٹس پونی ایم کونیساؤ آسکر کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی سکریٹریٹ کو تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ملک کی کسی بھی دوسری ریاست میں ایسا نہیں ہے ۔ مشہور آرکیٹکٹ پونی ایم کونیساؤ آسکراور پونی آرکیٹکٹس کے شریک بانی نے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کی تعمیر کا کریڈٹ مکمل طور پر اس وقت کے چیف منسٹر کے سی آر کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مختلف ممالک کے طرز تعمیر کا مکمل ادراک ہے اور وہ ہر پہلو کا بغور جائزہ لیں گے ۔ ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سکریٹریٹ اور کے سی آر حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سکریٹریٹ کا ڈیزائن ریاست کی ثقافت اور روایات حکومت کے خیالات اور خواہشات کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری پراجکٹس کو شروع کرنا بہت مشکل ہے اور انہیں نہ صرف چیف منسٹر اور وزراء بلکہ مختلف سطحوں پر بہت سے عہدیداروں کے شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر ان کے لیے ایک شاندار موقع تھا ۔ اور انہیں یہ موقع ایک مقابلے میں حاصل ہوا جس میں ملک کے 20 سے 30 سرکردہ آرکٹیکچرل کمپنیوں نے حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے کمپنیوں نے اپنی تجاویز اور پیشکش دی لیکن حکومت تلنگانہ کی ثقافت کے مطابق ماحول دوست ڈیزائن کو منظوری دی اور اس ڈیزائن کا انتخاب تقریبا 500 ماہرین سے جانچ کے بعد لیا گیا ہے ۔ کے سی آر نے ہمارے ڈیزائن کو سمجھا ۔ ان کی ہدایت کے مطابق ہم نے اسے اس طرح ڈیزائن کیا کہ ہوا اور روشنی کے آزادانہ بہاؤ ہوسکے ۔ اس شاندار ڈیزائن میں کاکتیہ ورثہ ، ہند ۔ اسلامی شان اور تلنگانہ ثقافت کو ملا یا گیا تھا ۔ یہ ملک کے کئی قدیم ڈھانچوں سے اونچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سکریٹریٹ کو کے سی آر کی حوصلہ افزائی اور عمارت تعمیر کرنے والے شاہ پورجی کے تعاون سے حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کے وقت کے سی آر اور سینئیر افسران اور انجینئرز کے ساتھ میٹنگس ہوئی ۔ کے سی آر تمام پہلوؤں جیسے گنبد ، عمارت ، کمرے کا سائز ، مواد ، رنگ ، وغیرہ کا بہت اچھی طرح سے جائزہ لیتے تھے ۔ ہم نے سکریٹریٹ پر 34 گنبد بنائے ۔ تلنگانہ سکریٹریٹ ملک کا واحد سکریٹریٹ ہے جو جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ ماحول دوست انداز میں بنایا گیا ہے ۔۔ ش