سکریٹریٹ عمارتوں کے انہدام پر حکم التواء میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

چہارشنبہ کو آئندہ سماعت، مفاد عام کی درخواست پر ہائی کورٹ کا فیصلہ
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام پر حکم التواء کو 15 جولائی تک توسیع دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ پروفیسر پی ایل وشویشور راؤ نے انہدامی کارروائی روکنے کیلئے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتہ عبوری احکامات کے تحت آج کے دن تک حکم التواء جاری کرتے ہوئے حکومت کو انہدامی کارروائی سے روک دیا تھا لیکن آج مقدمہ کی دوبارہ سماعت کے بعد حکم التواء میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ۔ عدالت نے حکومت کو تفصیلی جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے عدالت کو بتایا کہ قدہٹ عمارتوں کیلئے انہدام کیلئے حکومت نے 30 جون کو فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کئے گئے فیصلہ پر سماعت کرنا مناسب نہیں ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت دی گئی کہ کابینہ کے فیصلہ کے کاغذات عدالت میں پیش کئے جائیں۔ مہربند لفافہ میں کاغذات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔ درخواست گزار کے وکیل نے حکومت کے حلفنامہ پر جوابی حلفنامہ داخل کرنے عدالت سے وقت مانگا جس کے بعد عوام نے حکم التواء میں توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی کو سماعت مقرر کی ہے۔