حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی توجہ کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں سکریٹریٹ کی مساجد کی تعمیر مکمل کرنے پر سابقہ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ و ریاستی صدر ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس و تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم و بی آر ایس ریاستی قائد مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں جناب سید اکبر حسین سابقہ صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، محمد مستان علی قادری ، محمد احمد ، محمد حسین بی آر ایس دیگر کے ہمراہ معائنہ کیا ۔ وحید احمد نے کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔۔