حیدرآباد: سکریٹریٹ میں منہدم کردہ دو مساجد کی تعمیر سے متعلق تلنگانہ ہائی کورٹ میں داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے عدالت میں میمو داخل کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اپنے اخراجات پر سکریٹریٹ میں مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی جس پر چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس اندرا سین ریڈی پر مشتمل بنچ نے حکومت کے موقف کو جاننے کے بعد کہا کہ اس درخواست پر مزید سماعت کی ضرورت نہیں ہے ، اس کیس کو بند کردیا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ کے سی آر نے مساجد کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے لیکن اب تک اس سلسلہ میں تعمیری کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا۔