سکریٹریٹ مساجد کی تکمیل 3 ماہ میں ہوگیوزیر داخلہ محمود علی نے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا

   

حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ سکریٹریٹ میں زیر تعلیم دونوں مساجد کے کام اندرون تین ماہ مکمل ہوجائیں گے ۔ جس کے بعد مساجد کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ وزیر داخلہ نے آج سکریٹریٹ پہونچکر دونوں مساجد کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تعمیری کام کے ذیلی گتہ دار معید خان سے تفصیلات حاصل کیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مسجد دفاتر معتمدی اور مسجد ہاشمی کافی خوبصورت تیار کی جارہی ہیں ۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ گنبدوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کے باعث زائد وقت رگ رہا ہے ۔ ترک ماڈل کے گبند تیار کئے جارہے ہیں ۔ دونوں مساجد کے گنبد خوبصورت اور پائیداد ہیں ۔ گتہ دار نے کہا کہ اندرون کام 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے اور مکمل کا موں کی تکمیل کیلئے چھ ماہ درکار ہیں۔ وزیر داخلہ نے عاجلانہ تکمیل کی ہدایت دی ۔ ر