سکریٹریٹ مسجد، مندر اور چرچ کا 25 اگسٹ کو افتتاح

,

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کا اعلیٰ سطحی اجلاس، مذہبی روایات کی پاسداری کا فیصلہ
حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) سکریٹریٹ کی نئی مسجد، مندر اور چرچ کا 25 اگسٹ کو افتتاح عمل میں آئے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے سکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں تینوں عبادت گاہوں کے افتتاح کی تاریخ طئے کی۔ طئے شدہ پروگرام کے مطابق 25 اگسٹ کو ہندو مذہبی رسوم کے مطابق نلہ پوچماں کے مجسمہ کی چیف منسٹر کے ہاتھوں مندر میں تنصیب عمل میں آئے گی اس طرح خصوصی پوجا کے درمیان مندر کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اسی دن مسلم اور عیسائی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اپنے مذہبی رسومات کے ذریعہ مسجد اور چرچ کا افتتاح بھی چیف منسٹر انجام دیں گے۔ چیف منسٹر نے عبادت گاہوں کے افتتاح کی تیاریوں کا ریاستی وزراء ، چیف سکریٹری، چیف منسٹر دفتر کے عہدیداروں اور آر اینڈ بی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبادت گاہوں کے افتتاح کیلئے ہندو، مسلم اور عیسائی مذاہب کی اہم شخصیتوں سے مشاورت کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں تینوں عبادت گاہوں کے آغاز کا تاریخی کام انجام دیں۔ افتتاح کے بعد سکریٹریٹ کے ملازمین کیلئے تینوں عبادت گاہوں میں عبادتوں کا موقع حاصل ہوگا۔ تلنگانہ میں مذہبی روا داری، سیکولرازم کے فروغ اور گنگا جمنی تہذیب کو دنیا بھر میں مثال کے طور پر پیش کرنے کیلئے کے سی آر نے ایک دن میں تینوں عبادت گاہوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ عبادت گاہوں کے تعمیری کام کو جلد سے جلد مکمل کرلیں اور افتتاح کی تیاریوں کا آغاز کریں۔ چیف منسٹر کے دفتر کے مطابق تینوں مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیف منسٹر نے سکریٹریٹ ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ مسائل پر بات چیت کی۔ر