صدر ضلع کانگریس نائنی راجندر ریڈی کی کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو یادداشت
ورنگل ۔صدر ضلع کانگریس کمیٹی ورنگل این راجندر ریڈی نے ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی کی ہدایت پر سکریٹریٹ کے احاطہ میں موجود عبادگاہوں کو منہدم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کریمنل کیس درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ورنگل اربن کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ایک یادداشت پیش کی ۔اس موقع پر انہو ں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی جذبات اور مذہبی عقیدوں سے کھلواڑ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر ،چیف سکریٹری سومیش کمار کی قیادت میں تلنگانہ حکومت قانون اور جمہوریت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکریٹریٹ میں واقع عبادگاہوں ( مسجد و مندر ) کو منہدم کروایا ۔جس میں ڈی بلاک کے پاس واقع مسجد ہاشمی ،جو 1889میں نظام دور میں تعمیر کروائی گئی تھی ۔اس کے علاوہ سی بلاک کے بازو موجود مسجد دفاتر جو کانگریس کے دور اقتدار میں تعمیر کی گئی تھی ۔اسی طرح پوچما مندر کو بھی ڈھادیا گیا ہے ۔اس طرح کے تاریخی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے والے ذمہ دار حکومت کے بڑے لوگ سزا کے مستحق ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چیف منسٹر نے مساجد اور مندر کے انہدام کے بعد یہ کہتے ہوئے کہ مجھے اس کا علم ہیں ہے اور یہ غلطی میں ہوا ہے کہتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ حکومت عوام کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کررہی ہے جو کہ انتہائی بد بختانہ اقدام ہے ۔انہوںنے مساجد اور مندر کو اسی مقام پر تعمیر کرنے حکومت سے مطالبہ کیا ۔اس موقع پر سابق میئر ایرابیلی سورنا ،ورنگل کانٹسٹیڈ ایم پی ڈی سامبیا ،رکن پی سی سی ای و ی سرینواس ،ٹی پی سی سی سکریٹری کے سرینواس ،ڈاکٹر انیل کمار ،یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری محمد مشتاق نہال اور دیگر موجود تھے ۔