وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ کو اہمیت مگر عمارت میں جگہ نہیں
حیدرآباد۔26اپریل(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے نئے سیکریٹریٹ میں محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن کے لئے کوئی گوشہ مختص نہیں کیا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ ریاست میں آئی اینڈ پی آر وزارت نہ ہونے کے سبب سیکریٹریٹ میں اس محکمہ کو کوئی جگہ فراہم نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس وزارت کے عہدیدارو ںکے لئے کوئی گوشہ مختص کرنے کا تاحال فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ کی اہمیت کو اس قدر بڑھادیا گیا ہے کہ وزارت کو چیف منسٹر نے خود اپنے پاس رکھا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے لئے سیکریٹریٹ کی عمارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے نئے سیکریٹریٹ کی عمارت میں وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ کے لئے کوئی جگہ مختص نہ کئے جانے کے متعلق استفسار کئے جانے پر کہا جا رہاہے کہ ریاستی حکومت نے پریس اکیڈیمی کی نئی عمارت کی تعمیر کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں لیکن اس طرح کے غیر موزوں جواب دینے والے عہدیدار شائد اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ پریس اکیڈیمی ‘ سیکریٹریٹ میں میڈیا لاؤنج‘ پبلسٹی سیل اور اے سی گارڈپر موجود کمشنر آئی اینڈ پی آر یہ تمام ادارۂ جات محکمہ آئی اینڈ پی آر کے تحت ہی آتے ہیں اور جب سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں محکمہ آئی اینڈ پی آر کے لئے کوئی جگہ مختص نہیں کی گئی ہے تو ان ادارہ جات سے مربوط مسائل اور امور کا جائزہ کون لے گا اس بات کی بھی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ریاستی حکومت نے سیکریٹریٹ کی نئی مرکزی عمارت کے حدود سے ہٹ کر میڈیا پوائنٹ اور پبلسٹی سیل کے لئے جگہ کی تخصیص کا فیصلہ کیا ہے ۔م