سکریٹریٹ میں یوم تاسیس پریڈ کا چیف سکریٹری نے جائزہ لیا

   

حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں یوم تاسیس تقاریب کا مکمل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا۔ 2 جون کو سکریٹریٹ کے احاطہ میں چیف منسٹر کے سی آر قومی پرچم لہراتے ہوئے یوم تاسیس تقاریب کا آغاز کریں گے۔ چیف سکریٹری کے مطابق صبح 10:30 بجے چیف منسٹر قومی پرچم لہرائیں گے۔ نشستوںکا موثر انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تقاریب کے موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے جائیں گے اور عوام کو کسی بھی تکلیف سے بچانے کیلئے ٹریفک کے موثر انتظام رہیں گے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سواتی لکرا، سکریٹری آر اینڈ بی سرینواس راجو، اسپیشل کمشنر اطلاعات اشوک ریڈی، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور، ایڈیشنل سکریٹری پروٹوکول اروند سنگھ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ر