حیدرآباد۔/6ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ کے احاطہ میں یونین بینک آف انڈیا کی نئی برانچ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر بینک کے چیف جنرل منیجر کے بھاسکر راؤ، ریجنل ہیڈ کے سریدھر بابو، برانچ چیف منیجر وی وجئے کمار اور دوسروں نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری نے بینک عہدیداروں اور ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بہتر خدمات کے ذریعہ شناخت بنائیں۔ بینک عہدیداروں نے چیف سکریٹری کو اسٹرانگ روم اور کمپیوٹر سنٹرکا معائنہ کرایا۔ چیف جنرل منیجر نے بتایا کہ سکریٹریٹ میں بینک کی برانچ آج سے کارکرد ہوچکی ہے۔ چیف سکریٹری کو تیقن دیا کہ یونین بینک آف انڈیا سکریٹریٹ کے ملازمین اور محکمہ جات کیلئے بہتر خدمات انجام دے گا۔