سینئر عہدیدار گھروں تک محدود، روزانہ نئے کیسوں سے دہشت، فائیلوں کی یکسوئی کا عمل متاثر
حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور سرکاری دفاتر میں کیسس میں اضافہ کے نتیجہ میں عہدیداروں اور ملازمین میں خوف کا ماحول ہے۔ عارضی سکریٹریٹ بی آر کے بھون اور بلدیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کورونا کیسوں میں گزشتہ ہفتہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے اعلیٰ عہدیدار دفتر حاضری کی بجائے گھر سے کام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بی آر کے بھون اور جی ایچ ایم سی صدر دفتر کی ہر منزل پر متاثرین کا پتہ چلا جس کے نتیجہ میں دیگر ملازمین میں خوف کا ماحول ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آر کے بھون کی 9 منزلہ عمارت کے ہر محکمہ میں کم از کم 5 تا 10 متاثرین کا پتہ چلا جو ہوم آئسولیشن میں ہیں ۔ 3 آئی اے ایس عہدیدار بھی کورونا متاثر ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ روزانہ کم از کم 5 نئے کیسوں کی اطلاع مل رہی ہے۔ ریوینو، فینانس، ہیلت، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن اور دیگر محکمہ جات میں زیادہ متاثرین ہیں ۔ بی آر کے بھون میں چیف سکریٹری سومیش کمار مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفتر میں کام کررہے ہیں اور تمام ماتحت ملازمین کو ٹسٹ کا مشورہ دیا گیا ۔ سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے نتیجہ میں دفاتر کو بی آر کے بھون منتقل کیا گیا اور جگہ کی قلت سے ملازمین کی نشستیں قریب ہیں۔ ایسے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بی آر کے بھون کو دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کی آمد میں کمی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 100 کیس منظر عام پر آئے۔ حیدرآباد کے علاوہ کھمم ، ورنگل، رنگاریڈی اور میڑچل کے ضلع کلکٹریٹس اور سرکاری دفاتر میں کورونا میں اضافہ کی اطلاعات ہیں۔ ر