سکریٹریٹ کی تعمیر کے مسئلہ پر نیشنل گرین ٹریبونل میں سماعت

   

مرکزی وزارت ماحولیات کو جواب داخل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔26۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی جانب سے نیشنل گرین ٹریبونل میں دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں شکایت کی گئی ہے کہ ضروری منظوریوں کے بغیر ہی حکومت نے سکریٹریٹ کی عمارتوں کو منہدم کردیا۔ اس معاملہ میں مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات کی جانب سے جوابی حلفنامہ داخل نہ کرنے پر نیشنل گرین ٹریبونل نے برہمی کا اظہار کیا۔ ٹریبونل نے کہا کہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر تقریباً 50 فیصد تک مکمل ہوچکی ہے لیکن اب تک مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات نے جواب داخل نہیں کیا۔ ٹریبونل نے وضاحت طلب کی ۔ ٹریبونل نے ہدایت دی کہ 17 ڈسمبر تک جوابی حلفنامہ داخل کردیا جائے ۔ ریونت ریڈی نے درخواست میں کہا کہ تلنگانہ حکومت نے عمارتوں کے انہدام سے قبل ماحولیات اور دیگر محکمہ جات سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے شراون کمار ایڈوکیٹ نے کہا کہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لئے اجازت کے بغیر قدیم عمارتوں کو منہدم کرنا غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار اس معاملہ میں نیشنل گرین ٹریبونل سے مداخلت کے خواہاں ہیں۔ ر