حیدرآباد 9 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسپیشل پروٹیکشن فورس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹریٹ کی سکیورٹی فی الوقت تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس کے ذمہ ہے اور حکومت اِسے اسپیشل پروٹیکشن فورس کو حوالے کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ اِس سلسلہ میں فیصلہ کیا جائے گا اور سکیورٹی کی ذمہ داری اسپیشل پروٹیکشن فورس کو دے دی جائے گی۔ متحدہ آندھراپردیش سے سکریٹریٹ کی سکیورٹی اسپیشل پروٹیکشن فورس کے تحت تھی لیکن تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد یہ ذمہ داری تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس کو دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سکریٹریٹ کی سکیورٹی کے معاملہ میں اسپیشل پروٹیکشن فورس کو زائد تجربہ حاصل ہے لہذا حکومت نے سکیورٹی کی ذمہ داری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1