نیشنل گرین ٹریبونل کا موقف، رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی درخواست کی سماعت
حیدرآباد: نیشنل گرین ٹریبونل نے واضح کیا ہے کہ سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے سلسلہ میں حکومت نے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ ٹریبونل نے کہا کہ حسین ساگر جھیل کے موقف کو تبدیل یا خراب کرتے ہوئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے قدیم عمارتوں کو منہدم کیا تھا جس کو چیلنج کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے نیشنل گرین ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی ۔ ٹریبونل نے کہا کہ حکومت کو ماحولیاتی کلیئرنس کی اجرائی کے معاملہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جاسکتی۔ ٹریبونل کسی بھی دستوری ادارہ کو اپنی ذمہ داری کی انجام دہی سے نہیں روکے گا۔ ٹریبونل نے کہا کہ اگر کوئی شخص ماحولیاتی منظوری کے سبب متاثر ہوا ہے تو وہ گرین ٹریبونل ایکٹ کے تحت رجوع ہوسکتا ہے ۔