حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) سکریٹریٹ مساجد کے انتظامات کی نگرانی کیلئے حکومت نے عہدیداروں کی مینجنگ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے مسجد دفاتر معتمدی اور مسجد ہاشمی کے انتظامات کی نگرانی کیلئے تین سال کی مدت کیلئے مینجنگ کمیٹی تشکیل دی ۔ کمیٹی میں شیخ لیاقت حسین جی اے ڈی ، سید عارف جی اے ڈی ، محمد سجاد علی پنچایت راج ، محمد اقبال حسین فینانس، احمد خاں لا ڈپارٹمنٹ ، شیخ یوسف میاں جی اے ڈی، حیدر علی اقلیتی بہبود ، شیخ محمد باشاہ آبپاشی ، محمد شکیل حسین آبپاشی اور حامد حسن انڈسٹریز کو شامل کیا گیا ہے ۔