سکریٹریٹ کی مساجد کی تعمیر کیلئے راستہ روکو احتجاج ، گرفتاریاں

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سکریٹریٹ کی مساجد کی عاجلانہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے آج راستہ روکو احتجاج کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ سکریٹری پردیش کانگریس راشد خاں اور سماجی کارکن سید سلیم کی قیادت میں نوجوانوں کا ایک گروپ سکریٹریٹ کے قریب پہونچنے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے انہیں روک دیا ، دھرنا منظم کیا گیا ۔ احتجاجی نوجوانوں میں غیر مسلم بھی شامل تھے جو مندر کی تعمیر کا مطالبہ کررہے تھے ۔ پلے کارڈس اور نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج منظم کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے کر رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں سے شام میں رہائی عمل میں آئی۔ سید سلیم اور راشد خاں نے عبادت گاہوں کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ پولیس کی بھاری جمعیت کو سکریٹریٹ کے اطراف تعینات کیا گیا تھا ۔۔