سکریٹریٹ کے احاطے میں عالیشان خوبصورت مساجد تعمیر

   

صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے مساجد کا معائنہ کیا
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے آج سکریٹریٹ پہونچکر زیر تعمیر مساجد کا معائنہ کیا ۔ عالیشان خوبصورت مساجد کی تعمیر پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ کنٹراکٹر ایم اے معید نے سکریٹریٹ میں تعمیر ہونے والی مساجد کی خصوصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلات سے واقف کرایا اور بتایا کہ 25 اگست کو مساجد کے افتتاح کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بعد ازاں صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے بتایا کہ چیف منسٹر نے خوبصورت مساجد تعمیر کروائی ہے ۔ ان مساجد میں سکریٹریٹ کے مسلم ایمپلائیز کے علاوہ دوسرے عام لوگ بھی نمازیں ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنی دو معیادوں میں ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد کو فرقہ پرستی کے ماحول سے پاک رکھا ۔ جس طرح سکریٹریٹ میں ہندو ، مسلم اور عیسائی طبقات کیلئے عبادتیں تعمیر کی گئی ہے ۔ اسی طرح چیف منسٹر نے ریاست میں عیدین اور تہواروں کو سرکاری طور پر مناتے ہوئے ملک میں سیکولرازم کی مثال قائم کیا ہے اور گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ جس کیلئے وہ کے سی آر کے ممنون و مشکور ہیں ۔ ریاست میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے اور چیف منسٹر سیکولر نظریات کو پروان چڑھانے میں یقین رکھتے ہیں ۔ جس کے نتیجہ میں ریاست تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور سماج کا ہر طبقہ حکومت کی کارکردگی سے مطمین ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی بی آر ایس پارٹی چیف منسٹر کی قیادت میں مسلسل تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ ن