حیدرآباد۔/3جولائی، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس حکومت نے سکریٹریٹ کی موجودہ عمارت کو منہدم کرنے کی مخالفت کو نظرانداز کردیا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کی جارہی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر ٹی آر ایس حکومت نے سکریٹریٹ کے دفاتر کو دوسرے مقامات کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سکریٹریٹ سے سب سے پہلے فینانس ڈپارٹمنٹ کو بی رام کرشنا راؤ بھون منتقل کیا جائے گا۔ محکمہ نظم و نسق عامہ نے تمام محکمہ جات کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ جلد سے جلد سکریٹریٹ سے باہر ان عمارتوں میں منتقل ہوجائیں جن کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ محکمہ مال کا آفس اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن آفس میں منتقل ہوگا۔
