سکریٹریٹ کے مساجد کی شہادت پر کل جماعتی قائدین کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

مساجد اسی مقام پر قائم کرنے کا مطالبہ اور مسلمانوں سے معافی مانگیں

مدہول: تلنگانہ حکو مت کی جا نب سے تلنگانہ سیکریٹریٹ کے مساجدکو شہید کر نے پر مدہول کے کل جماعتی قائدین کی جا نب سے آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد مدہول کے سامنے حکومت کے خلاف شدیدبراہمی کااظہار کیا گیا اس موقع پر بات کر تے ہوئے غوث محی الدین امیر مقامی جماعت اسلا می مدہول، اعجا ز الدین سابقہ نائب صدرنشین مدہول نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک بعد ایک مختصر سے عرصہ میںمساجدوںکوشہید کردیاجارہا ہے اور اعلانات کئے جارہے ہیںکہ اسی مقام پر مسجد تعمیرکی جائے گی اسی طرح ایک مینار کی مسجد بھی شہید کر دی گئی اور ابھی تک تعمیر عمل میں نہیں لائی گئی انہوں نے کہاکہ مساجدوںکو شہیدکرنے کی وجہ سے ریاست کے مسلمان شدید غم وغصہ میں مبتلا ہے تلنگانہ کے مسلمان اس طرح کی حرکت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کانگریس حکومت نے بابری مسجد شہید کی تھی اس کا حشر لوگوں نے دیکھ لیا اسی طرح اب تلنگانہ گور نمنٹ بھی بغیر کسی میناریٹی قائدین کو اطلاع دیئے بغیر سکریٹریٹ کی مسجد کو شہید کر دینایہ مسلمانوںکو ٹھیس پہنچا نے کے برابر ہے مسجد شہید کر نے پر کروڑوں مسلمان صدمہ سے دوچار ہیں اور اس حرکت کو مسلمان ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تلنگانہ گور نمنٹ سکریٹریٹ کے مساجدوںکواسی مقام پر جلد از جلد تعمیر کروائیں اور اس حرکت پر مسلمانوں سے معافی مانگیں ورنہ مسلمانوںکی جا نب سے بڑے پیمانے پر پر امن احتجاج منعقد کئے جائینگے واضح رہے کہ ریاستی کل جماعتی قائدین کی جا نب سے آج بعد نماز جمعہ ریاست بھر میں مسلمانوںکی جا نب سے احتجاج منظم کر تے ہوئے اسی مقام پر مسجد تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا جارہا ہے مدہول میں بھی آج اسی کڑی کے تحت احتجاج کیا گیا ۔