سکریٹری عرب لیگ کی بلنکن سے ملاقات

   

واشنگٹن : عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے گذشتہ روز چہارشنبہ کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ پر موجودہ دباؤ کے خدشات پر بات چیت کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ‘اسٹریٹجک ڈائیلاگ’ ہمارے لیے بہت سے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ایک موقع ہے۔بہت سے معاملات ایسے ہیں جو عرب لیگ کے ساتھ ساتھ امریکہ کی نمائندگی کرنے والے ممالک میں بسنے والوں کی زندگیاں متاثر کر رہے ہیں۔ملاقات کے بعد احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی بات چیت تعاون کی سطح کو مزید وسعت دے گی اور تعلقات مستحکم کرے گی۔سیاسی تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے شام میں اسد حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے عرب لیگ کے اپنے پہلے بیان پر عمل کرے گا۔واضح رہے کہ شام کو 22 رکنی اتحاد عرب لیگ میں2011 سے رکنیت معطل ہونے کے بعد دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ شام سے مطالبہ کر رہا ہے کہ اپوزیشن کے زیر کنٹرول شمال مغربی علاقوں میں بین الاقوامی امدادی گروپوں کی رسائی بڑھانے میں مدد کرے جہاں 4 ملین سے زیادہ بے گھر افراد کو بھوک اور افلاس کا سامنا ہے۔