سکسیس دی اسکول کے زیر اہتمام تربیتی شو کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : شہر بھر کے با اعتماد اور بھروسہ مند تعلیمی اداروں میں اپنا ممتاز مقام بنانے والا تعلیمی ادارہ تعلیم و تربیت اخلاق و تہذیب کا حسین سنگم سکسیس دی اسکول میں شعبہ دینیات کے تحت علم ، اخلاق ، تربیت ، تہذیب ، جیسی اہم موضوعات کے پیش نظر تربیتی شو کا شاندار انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تربیتی شو میں سکسیس دی اسکول کے پانچوں برانچوں کے طلباء وطالبات قرات ، نعت ، تقاریر ، پریزنٹیشن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ اس کے علاوہ طلباء وطالبات نے منفرد نوعیت کے ماڈلس بھی تیار کئے ۔ یہ ماڈلس اسلامی تواریخ کے حامل مقامات اور عمارتوں کو پیش نظر رکھ کر بنایا گیا ۔ طلبا و طالبات کے شاندار مظاہرے اور ماڈلس کو دیکھ کر ایک طرف والدین جہاں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی تو وہیں دوسری جانب اسکول انتظامیہ کے اس دینی جذبہ اور اس قدم کی ستائش کی ۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کے مطالبہ کے پیش نظریہ کہا کہ آئندہ چند سالوں کے اندر مذکورہ اسکول میں بچوں کی تربیت اور حسن اخلاق کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔۔