سکما ضلع سے 5 نکسلی گرفتار

   

سکما : چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے کسٹارام پولیس اسٹیشن علاقے کے کانسا رام اور ٹنگن پلی کے جنگلوں سے پکڑے گئے پانچ نکسلیوں کو عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوم رام لچھو ، سوڈھی گنگا ، ماکڑی دیوا ، ماڑوی گنگا اور ماڑوی دودھوا کو کل شام گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔گرفتار کئے گئے نکسلی کسٹارام تھانہ علاقے کے اماپینٹا ، اتن پاڑ اور تمال بھٹی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار کئے گئے نکسلی گزشتہ دنوں کسٹارام تھانہ علاقے کے کانسا رام گاؤں کے نزدیک آئی ای ڈی دھماکے کی واردات میں ملوث ہونے کے ملزم ہیں۔