سکما میں انکاؤنٹرتین نکسلائٹس ہلاک

   

سکما، 16 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں چنتا گُفا اور بھیجی تھانہ علاقوں کے درمیان واقع کری گنڈم کے گھنے جنگلات میں ہوئے ایک تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین نکسلیوں کو مار گرایا۔ موصولہ خبروں کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس، ضلع ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی اب بھی جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ نکسلیوں کا ایک گروہ کری گنڈم کے جنگل میں سرگرم ہے ۔ اسی بنیاد پر پولیس، ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے گھیرابندی کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے دوران نکسلیوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔