سکما میں دس کلو وزنی بم برآمد کر کے نکارہ بنا دیا گیا

   

سکما، 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما پولم پلی کے میں ایک پل کے نیچے سے آج صبح سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لئے نصب کئے گئے دس کلو گرام وزنی بم کو برآمد کرنے کے بعد اسے نکارہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچنگ پر نکلی ضلع فورس اور مرکزی سیکورٹی فورس کی 70 ویں بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے پولم پلی سے ٹھیک ایک کلو میٹر پہلے واقع ایک پل کے کنارے سے ایک بم برآمد کیا ۔ یہ بم سکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے نکسلیوں کی جانب سے نصب گیا تھا، جسے جوانوں نے وقت رہتے ڈھونڈ نکالا اور فوری طور پر نکارہ بنا دیا گیا۔