سکما میں 9 نکسلیوں کی پولیس کے سامنے خودسپردگی

   

سکما: چھتیس گڑھ کی سکما پولس کی طرف سے چلائی جا رہی مہم کے تحت 9 نکسلیوں نے آج خودسپردگی کی، جس میں ایک نکسلی پر ایک لاکھ کا انعام رکھا گیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل شرما نے بتایا کہ کئی سالوں سے یہ نکسلیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے ۔ ان لوگوں نے نکسلیوں کے ذریعہ مقامی قبائلیوں کے استحصال، مظالم، امتیازی سلوک اور تشدد کا شکار ہونے کے بعد ہتھیار ڈال دیئے ۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق انہیں بحالی پالیسی کے تحت آباد کیا جائے گا۔