نظام آباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز ) سکم سیلاب میں بہہنے فوجیوں میں ایک تلنگانہ کا فوجی بھی شامل ہے ۔ وادی لاچن میں تیستا دریا میں منگل کی بارش سے سیلاب آیا ۔ سیلاب میں 23 فوجی جوان بہہ گئے تھے جن میں تلنگانہ کا جوان بھی شامل ہے۔ فوجی عہدیداروں اور ارکان خاندان نے بتایا کہ نظام آباد کمناپلی گاؤں کے نیراڈی گنگا پرساد فوج میں تھا اور لانسنائک گنگا پرساد کی ٹیم کچھ دن پہلے مغربی بنگال کے ایک کیمپ سے ہندوستان۔چین سرحد پر گئی تھی۔