سکم میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

گنگٹوک،8اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سکم کے مشرقی حصے میں نیم شب کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریختر پیمانے پر شدت3.2 درج کی گئی ہے ۔ کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کا مرکز 27.3 ڈگری شمالی عرض البلد اور 88.6 ڈگری مشرقی طول البلد پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔