سکم میں سرمایہ کاری کیلئے امریکی تیار:شرما

   

نیویارک۔ ریاستی حکومت سکم میں سیاحت، زراعت، باغبانی اور مویشیوں کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو مدعو کر رہی ہے۔سکم کے زراعت اور حیوانات کے وزیر لوک ناتھ شرما اس سلسلے میں بات چیت کے لیے امریکہ کے دورے پر ہیں۔امریکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کو سکم کی سیاحت، باغبانی، زراعت، مویشیوں کی مصنوعات اور زراعت پر مبنی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں بتایا۔وزیر نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں کاروبارکو فروغ دینے کے لیے کئی نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ سرمایہ کاروں نے سکم میں دستیاب کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع میں بھی دلچسپی ظاہرکی ہے۔ شرما نے کہا کہ فی الحال ہماری توجہ کسانوں اور ریاست کی دیہی آبادی کی معاشی اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ سکم میں سرمایہ کاری کے لیے آنے والے سرمایہ کاروں کو تمام متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔