سکم میں لاپتہ 23 فوجیوں کیلئے ممتا بنرجی کو تشویش

   

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو سکم میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب میں 23 فوجیوں کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ بنرجی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا: “سکم میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلاب میں 23 فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی خبر سے میں انتہائی فکر مند ہوں۔”اس سانحہ پر اظہار یگانگت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا اگر کوئی مدد مانگی گئی تو ہماری حکومت نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ میں شمالی بنگال کے تمام متعلقہ لوگوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ آفات سے بچنے کیلئے موجودہ موسم میں زیادہ سے زیادہ چوکسی برتیں ’’۔ممتا بنرجی نے کہا ‘‘میں نے پہلے ہی اپنے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کے اقدامات کو جلد از جلد مربوط کریں۔’’ بنرجی نے کہا کہ کالمپونگ، دارجلنگ اور جلپائی گوڑی اضلاع سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کے سینئر وزراء اور سینئر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسران کو بچاؤ اور راحتی کاموں کی نگرانی کیلئے شمالی بنگال بھیجا گیا ہے ۔ بنرجی نے کہا کہ اس سنگین آفت میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔