گنگٹوک: مغربی سکم ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے متعدد لینڈ سلائیڈنگ یعنی زمینی تودے کھسکنے سے سو سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مسلسل بارش نے ریاست میں بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔شدید بارش کے نتیجے میں کئی دریا خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں۔شمال مشرقی ہندوستان میں اگلے تین دنوں تک تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔