گنگٹوک : سکم میں جلد ہی سیاحوں اور ریاست کے لوگوں کے لیے 27 نشستوں والے ہیلی کاپٹر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ریاست کے وزیر اعلیٰ پی ایس تمانگ نے جمعہ کو یہاں کہا، ”ہم 27 سیٹوں والے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں۔مسٹر تمانگ نے کہا، “امید ہے کہ مسافر باگڈوگرا سے پاکیونگ ہوائی اڈے تک ہیلی کاپٹر کی سواری سے لطف اندوز ہوں گے اور اس میں کم وقت لگے گا۔”وزیر اعلیٰ نے تاہم اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکیونگ (جی 20 مندوبین کے لیے ) دو دن سے پروازیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی غیر ملکی مندوبین خصوصاً بھوٹانی، نیپالی اور بنگلہ دیشیوں نے ہوائی اڈے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ٹورزم ایڈیشنل سی ایس ایم ایل سریواستو نے کہا کہ “بین الاقوامی پروازوں کے لیے حکومت ہند کی ایک اسکیم کے تحت ریاست نے تین ممالک نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش پر توجہ مرکوز کی ہے ، جلد ہی سکم کو بہتر کنیکٹوٹی ملنے کی توقع ہے ۔”