سکندرآباد آتشزدگی واقعہ ، مہلوکین کی تعداد 8 ہوگئی

   

عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج،ناقص فائر سیفٹی آلات و انفراسٹرکچر حادثہ کا سبب

حیدرآباد ۔13 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کی ایک ہوٹل میں کل رات دیر گئے پیش آئے آتشزدگی واقعہ میں مہلوکین کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ پولیس نے ہوٹل کی عمارت کے مالک کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔بتایا گیا کہ پولیس نے مالک اور دیگر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات ہوٹل روبی کمفرٹ کے سیلر میں واقع الیکٹرک اسکوٹر گودام میں بیاٹری میں دھماکہ کے نتیجہ میں اچانک آگ لگ گئی تھی اور 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ مارکٹ پولیس نے ہوٹل کی عمارت کے مالکین رنجیت سنگھ بگا ، سمیت سنگھ اور جیمو پال الیکٹرکل اسکوٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 (2) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون مس دیپتی چندنا نے بتایا کہ ہوٹل کی عمارت کے سیلر میں غیر قانونی طور پر الیکٹرک اسکوٹر کا گودام چلایا جارہا تھا اور فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں۔ ہوٹل کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے جس کی بنیاد پر تمام تفصیلات حاصل کئے جارہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے یہ پتہ لگایا کہ الیکٹرک اسکوٹر میں استعمال کی جانے والی بیاٹری میں دھماکہ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ فارنسک ماہرین کی ٹیم نے بھی شواہد اکھٹا کئے ۔ دریں اثناء وزیر داخلہ محمود علی نے بھی متاثرہ ہوٹل کا دورہ کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ عمارت میں چلائے جارہے ہوٹل اور الیکٹرک اسکوٹر گودام کے لائسنس اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر اموئے کمار نے گاندھی ہاسپٹل پہنچ کر مہلوکین کے پوسٹ مارٹم اور ان کی شناخت کی کارروائی اور نعشوں کو ان کے آبائی مقام بھیجنے کا جائزہ لیا۔پولیس نے مہلوکین کی شناخت 33 سالہ اے ہریش (وجئے واڑہ) ، 50 سالہ ویریندر کمار دیواکر ( دہلی) ، 50 سالہ سیتارامن (چینائی)، 48 سالہ بالاجی (چینائی)، 26 سالہ راجیو ملک (نئی دہلی) اور 26 سالہ سندیپ ملک (دہلی) کی حیثیت کی گئی ہے جبکہ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ب