سکندرآباد اسٹیشن پر دو کم عمر بچوں کو بچالیا گیا ۔ گھر سے فرار ہوئے تھے

   

حیدرآباد 26 جولائی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے آپریشن ننھے فرشتے کے تحت دو کم عمر بچوں کو بچالیا گیا جو اپنے گھروں سے فرار ہوگئے تھے ۔ ان میں راجستھان سے تعلق رکھنے والا 15سالہ لڑکا اور جھارکھنڈ سے فرار ہونے والی 15 سالہ لڑکی شامل ہے ۔ یہ بچے اسٹیشن پر بے مقصد گھوم پھر رہے تھے جنہیںبچالیا گیا ۔ پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ ان دونوں نے الگ الگ واقعات میں اپنے گھر والوں سے بحث و تکرار کے بعد راہ فرار اختیار کی تھی ۔ انہوں نے اپنے والدین کو اس تعلق سے کچھ بھی نہیں بتایا تھا اور وہ سکندرآباد پہونچ گئے تھے ۔ آر پی ایف نے ان بچوں کو چائلڈ ویلفیر حکام کے سپرد کردیا ۔