سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سےپانچ سالہ لڑکے کے اغواء کا معاملہ حل

   

حیدرآباد۔17نومبر (یو ا ین آئی) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے پانچ سالہ لڑکے کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے حل کرلیا۔ نظام آباد کا انیل کمار بیٹے کے ساتھ نظام آباد گیاتھا اور واپسی پرجمعہ کی صبح سکندرآباد اسٹیشن پر اترا اور پلیٹ فارم نمبر 1 پر اپنے بیٹے کے ساتھ سوگیا۔صبح نیند سیبیدار ہوا تو بیٹا غائب تھا۔اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ کوئی نامعلوم شخص اٹھا کر لے جارہا ہے ۔ اغوکار لڑکے کو بھوئی گوڑہ میں چھوڑدیااورفرارہوگیا۔ پولیس نے لڑکے کو باپ کے حوالے کر دیا۔