سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی

   

حیدرآباد۔/23 فبروری، ( سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بم نصب کرنے کی اطلاع کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں بم موجود ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی۔ ریلوے پولیس کے علاوہ مقامی پولیس بھی چوکس ہوگئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈز کو طلب کرلیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن کی مکمل طور پر جانچ کی گئی جس کے بعد اطلاع جھوٹی ہونے کی توثیق کی گئی۔