سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عالمی طرز کے اسٹیشن پر ترقی دینے کا منصوبہ

   

جگتیال سے آم دہلی منتقل کرنے کسان ریل چلائی جارہی ہے ، صدر نشین ریلوے سنیت شرما کا دعویٰ
حیدرآباد :۔ ریلوے بورڈ کے صدر نشین سنیت شرما نے کہا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عالمی سطح کے اسٹیشن کے طرز پر ترقی دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے آن لائن میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافرین کی زیادہ تعداد کی وجہ انہیں کئی مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ ان کے مسائل کو دور رکھنے اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کو عالمی سطح کے اسٹیشن کے طرز پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری و ترقیاتی کاموں کی منظوری کا عمل مختلف مرحلوں میں ہے ۔ انڈین ریلوے اسٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( آئی آر ایس ڈی سی ) ترقیاتی کام انجام دے گی ۔ جلد از جلد کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ ملک بھر کے 12 کٹسٹرس میں خانگی ریل چلانے کے لیے 10 افراد مسابقت میں ہیں ابھی تک آر ایف کیو ( ریکو لیٹ آف کوٹیشن ) کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ خانگی بڈرس کو عملہ اور ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے ایک دوسرے کا تعاون ، تال میل اور حصہ داری ضروری ہے ۔ شرما نے کہا کہ جون میں ٹنڈرس کو اوپن کیا جائے گا ۔ کورونا بحران کے دوران انڈین ریلوے نے عوام کا ساتھ دیا ہے ۔ سارے ملک میں 334 ٹرینوں کے ذریعہ 23,741 میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن سربراہ کیا گیا ۔ کورونا کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں 4176 کوچیس میں کورنٹائن کی سہولت فراہم کی گئی ۔ 5070 بیڈس پر مشتمل 324 کوچیس کو ملک کے مختلف مقامات پر روانہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جگتیال کے لنگا پیٹ اسٹیشن سے آم دہلی کو کسان ریل کے ذریعہ منتقل کیا جارہا ہے ۔۔