حیدرآباد : ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے ہجوم کم کرنے کی غرض سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ جنوبی وسطی ریلوے کے پریس نوٹ کے بموجب پلیٹ فارم ٹکٹ کی موجودہ قیمت 30 روپئے کو بڑھاکر فوری اثر کے ساتھ 50 روپئے کردیا گیا ہے۔