سکندرآباد ریل نیلایم میں آکٹوپس کا ماک ڈرل

   

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) اے ڈی جی آکٹوپس تلنگانہ آرگنائزیشن فار کاؤنٹر ٹیرر آپریشنز آکٹوپس پولیس کی نگرانی میں سکندرآباد کے ریل نیلایم میں ایک ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد ریل نیلایم پر دہشت گردانہ حملہ کی صورت میں ریلوے حکام ملازمین اور مسافروں اور املاک کی کس طرح حفاظت کرتے ہیں۔ ارون کمار جین جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے، اروماسنگھ فاکر پی سی ایس سی ساوتھ سنٹرل ریلوے۔ محمد شادان،، زیب خان ڈی آئی جی ساوتھ سنٹرل ریلوے اور بی ستیش پربھو اے ایس سی کرائمز کی اجازت حاصل کرنے کے بعد کئی گھنٹوں کی مشق کو انجام دیا گیا۔ (ش)